نوے دن میں انتخابات کا انعقاد،جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 29  اگست 2023ء

انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کا آئینی مدت میں انعقاد ضروری ہے، سابقہ حکومت نے مردم شماری شائع کرنے کا فیصلہ بدنیتی کی بنیاد پر کیا، نومبر میں ہونے والے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا حکم دیا جائے،تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا جائے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں، الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ