ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء کے نمائندہ وفد کی آرمی چیف سے ملاقات

جمعه 25  اگست 2023ء

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلباء کے وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم، انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلباء کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، 9 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کے وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، وفد سے بات چیت کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کو دیکھیں اور پاکستان کے پوٹینشل اور بہتر تشخص کو اجاگر کریں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بڑھ چڑھ کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی برادری بھی پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، طلباء نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا،،




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا