سعودی عرب،ایران معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کےلئے فضا سازگار ہوئی،چین

پیر 21  اگست 2023ء

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کہتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کے معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم اور مفاہمت کے لیے فضا سازگار ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی جوہری معاہدے کی مکمل بحالی پر زور دیا اور کہا کہ جوہری معاہدے پر اتفاق اور اس کے مؤثر نفاذ سے دنیا میں جنگ کا خطرہ ختم اور امن و استحکام آئے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ سعودی عرب کو سراہا اور کہا کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری سے مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی لہر چل پڑی ہے۔ وانگ یی نے مشرق وسطی میں تعمیر و ترقی میں مدد جاری رکھنے کا عہد دہرایا اور واضح کیا کہ خطے کے ممالک کو جنگ کے بجائے مکالمے کو فروغ دینا چاہیئے، اتحاد، پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات اور دوستی کو مضبوط کیا جائے۔ واضح رہے کہ چینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی گفتگو اس وقت ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا سے بھی ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو دورۂ سعودی عرب سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھول چکے ہیں ۔ یہ سارا عمل مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد ممکن ہوا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں