سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے 120 پرسنل لون ایپس بند کرادیں

بدھ 16  اگست 2023ء

ایس ای سی پی نے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس بند کروا دیں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے،صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے، گوگل اور ایپل کے پلے سٹور پر دستیاب ، 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا ہے۔ حال ہی میں غیر قانونی پرسنل لون ایپس کا رجحان منظر عام پر آیا ، جس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے ، ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں، اور وصولی کے غیر موذوں طریق کار بارے میں سنگین شکایات موصول ہوئیں۔ ایس ای سی پی نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (NBFCs) کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا بلکہ غیر مجاز اور غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات بھی کیے ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے موثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لئے گوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔ اس کے علاوہ ، ان غیر قانونی ایپس چلانے والے افراد کے خلاف الیکٹرانک جرائم کے روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیجا گیا ۔ ایس ای سی پی غیر قانونی ایپس کی موجودگی کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کرتا ہے۔ ایس ای سی پی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں، گوگل نے پاکستان کے لئے پرسنل لون ایپ کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے مطابق گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ پرسنل لون ایپس کو اپنے گوگل پلے اسٹور پر جگہ دیتا ہے۔ ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی منظور شدہ ایپس سے ہی قرض حاصل کریں۔ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک کی تحت منظور شدہ ایپس کے لیے لازمی ہے کہ صارف کو قرض کے چارجز ، قرض کی مدت، قسطوں اور دیگر چارجز کی واضح معلومات فراہم کرے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے