سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دے دیا،مکمل تفصیلات)

جمعه 11  اگست 2023ء

سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے 87 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستیں منظورکرلیں، عدالت نے متفقہ فیصلے میں کہا کہ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ آئین سے متصادم ہے،قوانین کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے، عدالت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ قانون کو آئین سے ہم آہنگ کیا جاسکے،ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو آئین سے ہم آہنگ دیکھنے کی پوری کوشش کی گئی،بھرپور کوشش کے باوجود عدالت نے ایکٹ کو آئین سے متصادم پایا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کو علم ہے کہ اپیل اور نظرثانی دو الگ الگ چیزیں ہیں، نظرثانی کا دائرہ کار اپیل تک بڑھانے کا مطلب آئین میں ترمیم ہے،آئین میں ترمیم عام قانون سازی کے ذریعے ممکن نہیں ہے،نظرثانی کے دائرہ کار پر سپریم کورٹ کے فیصلوں میں کوئی ابہام نہیں،آرٹیکل 188 اور اس پر عدالتی فیصلوں کی پابندی سب پر لازم ہے،سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ برقرار رہا تو نظرثانی درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا،قانون میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے عدالتی فیصلوں میں متاثرہ افراد بھی نظرثانی دائر کرسکیں گے،جو فیصلے حتمی ہوچکے ان پر نظرثانی مقررہ مدت کے بعد دائر نہیں ہوسکتی، فیصلے میں جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، اضافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اپیل اور نظرثانی مترادف نہیں بلکہ مختلف چیزیں ہیں،پارلیمان کی سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ رولز کو غیرموثر نہیں کیا جاسکتا،کیا پارلیمان کی طرف سے ہدایت کی جاسکتی ہے کہ نظرثانی کو اپیل جیسا سمجھا جائے؟اصول ہے عدالت میں پہلے سے طے ہوچکا معاملہ دوبارہ نہیں اٹھایا جاسکتا،نظر ثانی کا دائرہ اختیار اسی اصول کے ساتھ جڑا ہے، مختلف فیصلوں کا جائزہ لینے سے تین اہم نکات سامنے آتے ہیں،پہلے نکتے کے مطابق نظرثانی اپیل نہیں ہوسکتی، دوسرا نکتہ مقدمات کے حتمی ہونے کا ہے،تیسرا اہم نکتہ نظر ثانی کے محدود ہونے کا ہے،ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کا سیکشن 2 آئین کے آرٹیکل 185 کے مطابق نہیں،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے