القادر ٹرسٹ کیس،نہ کابینہ اجلاس میں تھا نہ کوئی دستاویز پاس ہے،شیخ رشید کا نیب کو جواب

منگل 30 مئی 2023ء

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو ایک سو نوے ملین پائونڈ کی کرپشن کے حوالے سے جاری نیب نوٹس کا تحریری جواب سابق وزیر کے وکیل سردار شہباز نے نیب میں جمع کرا دیا ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مجھے کا نیب طلبی نوٹس موصول ہوا،جبکہ 13 دسمبر 2019 کو کابینہ کی میٹنگ میں جس وقت اس معاملے پر غور کیا گیا اس سے قبل ہی کابینہ اجلاس سے جا چکا تھا،اس معاملے کے وقت اجلاس میں موجود نہیں تھا ،تحریری جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں،جبکہ شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات سہی نہیں تھے اور بات چیت بھی نہیں تھی اور نہ ہی میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں ہیں،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟