پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک ،راولپنڈی میں شیخ رشید اور عامر کیانی کی احتجاج میں شرکت گرفتاری دینے سے گریز

جمعه 24 فروری 2023ء

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے راولپنڈی کا کمیٹی چوک بنا گرفتاریوں کا مرکز،جمعہ کہ صبح کمیٹی چوک کو پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بینرز لگا کر سجا تو دیا گیا لیکن دو بجے تک صرف میڈیا اور پولیس کمیٹی چوک میں موجود تھے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور کارکن غائب رہے دو بجے کے بعد سب سے پہلے فیض الحسن چوہان چند ساتھیوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے کمیٹی چوک آئے اور وہاں کھڑی قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے انکے ہمراہ چند کارکنان بھی گاڑی پر سوار ہوئے تو پولیس نے دروازے بند کر کے گاڑی جیل روانہ کر دی پھر ساڑھے تین بجے کے قریب شیخ رشید،عامر کیانی،زلفی بخآری ،صداقت عباسی ،سرور خان اور اعجاز خان جازی باری باری اپنے کارکنان کے ہمراہ کمیٹی چوک پہنچے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنی گاڑی سے اپنے ٹریڈ مارک سگار کے ساتھ نکلے،کش لگایا اور نعرے بازی کی تو اس دوران عامر کیانی اور زلفی بخآری بھی اگئے۔۔۔زلفی بخآری نے تو گرفتاری دے دی لیکن شیخ رشید اور عامر کیانی قیدیوں کی گاڑی کے قریب تو گئے لیکن پتلی گلی سے نکل گئے اور گرفتاری نہیں دی اعجاز خان جازی اور صداقت عباسی آئے نعرے بازی بھی کی اور گرفتاری بھی دے دی۔لیکن انکے بعد سرور خان،راشد سفیق،واثق قیوم عمر تنویر بٹ کمیٹی چوک میں تھوڑی دیر موجود رہے لیکن قیدیوں کی گاڑی کے پاس بھی نہیں گئے،نعرے بازی کی ایم ڈبلیو ایم وفد کو خوش آمدید کہا لیکن گرفتاری دینے سے باز رہے ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے لطاسب ستی نے بھی گرفتاری دی راولپنڈی پولیس نے مجموعی طور پر پینتالیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کارکن کچھ دیر کمیٹی چوک میں موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے اسکے بعد منشتر ہوگئے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان