اسلام آباد،کراچی،حیدر آباد بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کروائے،،فواد چوہدری

جمعه 13 جنوری 2023ء

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر دواف چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت آئی ملکی معیشت تباہ حال ہوئی اور اسکی وجہ منی لانڈرنگ اور کرپشن ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈاوائس گورنر پنجاب کو موصول ہوچکی ہے وہ انتظار کئے بغیر اس پر دستخط کردیں،نگراں حکومت کے قیام کےلئے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کر رہے ہیں، سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی ایڈوائس بھی تیار کر لی ہے،جلد گورنر کو بھجوا دیں گے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے عدالت کے حکم کو نہیں مانا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن سے اپنا منہ چھپا رہی ہیں، وہ عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کروائیں، اگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہوا تو پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ملک گیراحتجاج کریں گے، ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہمارے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر بات کی جائے، یہی ملک کے مفاد میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر بولےکہ صدر وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، اعتماد کے ووٹ کا کہنا صدر پاکستان کا آئینی حق ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس وطن آئیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے، جے آئی ٹی دباؤ کی وجہ سے اپنے ہی بیان سے پیچھےہٹ گئی ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور