سعودی عرب پاکستان میں چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کےلئے تیار

جمعه 04  اگست 2023ء

چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کےلئے تیار،چوبیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اب تک چین کے سی پیک منصوبوں کے بعد کسی بھی دوست ملک کی پاکستان کی تاریخ کی دوسری بڑی سرمایہ کاری ہوگی رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے چوبیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت،معدنیات اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں واضح رہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے کےلئے بھی سعودی عرب نے دو ارب ڈالر فراہم کئے ہیں




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام