سائفر تحقیقات ،چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ،پچیس جولائی کو طلب

بدھ 19 جولائی 2023ء

سائفر تحقیقات کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جوائنٹ انکوائری ٹیم نے پچیس جولائی کو طلب کر لیا فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کہ سائفر کے حوالے انکوائری کےلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پچیس جولائی کو طلب کیا ہے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کےلئے سائفر سے متعلقہ دستاویزات اور ثبوت اپنے ہمراہ لیکر ائیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی دو نوٹس جاری کئے گئے لیکن آپ ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،اس دفعہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بنی گالا اسلام اباد،زمان پارک لاہور اور پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کے ایڈریسز پر بھجوائے گئے ہیں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اپنے مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں سائفر کے حوالے سے اہم انکشافات کر چکے ہیں ۔جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سائفر کو سیاسی مفاد،حکومت بچانے اور اداروں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،جبکہ سابق وزیراعظم نے سائفر ان سے کہا تھا جو قانون کی خلاف ورزی ہے اور سابق وزیراعظم نے بعد میں بتایا کہ سائفر گم ہوگیا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف