دس سال کے شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کر دی گئی

پیر 08 مئی 2023ء

عراقی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ووٹنگ کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے،شام کی عرب لیگ کی رکنیت دوہزار گیارہ میں معطل کی گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اردن کی میزبانی میں سعودی عرب، عراق، مصر اور شام کے اعلیٰ سفارتی اجلاس کے بعد شام کی اتحاد میں واپسی کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کا کہنا ہے کہ رکنیت بحالی کے بعد اب بشارالاسد چاہیں تو رواں ماہ ہونے والے عرب لیگ سمٹ میں شریک ہو سکتے ہیں سیکرٹری جنرل عرب لیگ کا کہنا تھا کہ شام کو عرب لیگ کی مکمل رکنیت دوبارہ مل چکی ہے، واضح رہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر سعودی عرب سخت مؤقف اپنائے ہوئے تھا تاہم گزشتہ مہینے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی جبکہ ایرانی صدر نے بھی چند روز قبل شام کا دورہ کرتے ہوئے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات