افغان وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر بات چیت

اتوار 07 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لئے دوطرفہ سیکیورٹی میکانزم کو موثر بنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے دونوں برادر ہمسایوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور میں افغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا، افغان وزیر خارجہ متقی نے افغانستان کے عوام کے لئے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا اور اس اہم کردار کو تسلیم کیا جو پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی میں سہولت کاری کے لیے ادا کر رہا ہے، انہوں نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تشویش کے مسائل کو حل کرنے کے لئے باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار