آرمی چیف کا دورہ چین،چینی ہم منصب سے ملاقات،عسکری شعبے میں تعاون پر بات چیت

بدھ 26 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سرکاری دورے کے پہلے دن آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) آرمی ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، اور انہوں نے فوجیوں کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر چینی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرکے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔