پینٹاگون نے خفیہ معلومات کا افشا ہونا سنگین قراردے دیا

منگل 11 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر افشا ہونے والی خفیہ معلومات میں، امریکی منصوبے کے تحت روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل تھیں، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا ذکر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں دعویٰ کیاگیا کہ جنگ میں اب تک 71 ہزار 500 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ میں سے17ہزار سے زائدروسی فوجی ہلاک ہوئے ۔ خفیہ دستاویزات کے مطابق یوکرین کی 12 میں سے 9 بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں۔ خفیہ امریکی دستاویزات سامنے آنے پر ترجمان پینٹاگون کرس میگر نے کہا ہے کہ دستاویزات میں موجود معلومات سے کئی گھمبیر مسائل جنم لے سکتے ہیں،ڈیفنس سیکرٹری لائیڈ آسٹن کو ان دستاویزات سے متعلق چھ اپریل کو بریف کیا گیا تھا۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی ٹیم تحقیقات کر رہی یے کہ دستاویزات اصل ہیں یا نہیں جبکہ محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے کہ دستاویزات لیک کیسے ہو ئیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام