پاکستان کی معاشی صورتحال،سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

بدھ 05 اپریل 2023ء

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر دوست ممالک سے تین ارب ڈالر کے فنڈ ملنے کا امکان ہے،سعودی عرب نے دوارب ڈالر پاکستان کو دینے کےلئے گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار دس اپریل کو امریکہ جانے سے پہلے متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے بھی اس حوالے سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرح سود میں اضافے کے موقف پر قائم ہے اور سالانہ نو سو ارب کی عوام کو دی جانے والے سبسڈی پر اعتراض کر رہا ہے،جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے،آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی سے ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزیراعظم کے متوقع دورے سعودی عرب میں اہم پیش رفت کا امکان ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟