مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

جمعرات 23 مارچ 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تئیس مارچ کے دن شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے،انہوں نے مزار اقبال پر مسلح افواج اور شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تقرہب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے تمام بیسز پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،ملک۔کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دعا بھی کی گئی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے