بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا،مودی گجرات فسادات کے زمہ دار قرار

منگل 21 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کا عسکری ونگ آر ایس ایس بھی مودی سرکار کے خلاف بول پڑا،، بین الاقوامی میڈیا کے اداروں بی بی سی اور نیویارک ٹائمز کے بعد آر ایس ایس نے بھی گجرات فسادات میں مودی کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ ادھر ٹھاکرے کے مطابق اسوقت وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات میں مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ مودی اپنی قانونی اور اخلاقی زمہ داریاں پوری کریں ،جبکہ دوہزار چار کے انتخابات میں شکست پر مودی سے استعفیٰ بھی طلب کیا تھا ادھو ٹھاکرے کے مطابق بال ٹھاکرے نے مودی کو سیاسی کیرئیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،ادھو کا کہنا ہے کہ بال ٹھاکرے نے واجپائی کو مودی کے استعفیٰ کے مطالبے سے ہٹنے پر مجبور کیا،اگر بال ٹھاکرے نہ ہوتا تو مودی وزیراعظم نہ بنتا ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہندو توا کے نظریے سے پیچھے ہٹ گئی ہے آر ایس ایس کے اعتراف کے بعد مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں،جس کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے کہ کیا بھارتی وزیر اعظم ایسے شخص کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کریں گے جس کے جرائم کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں،کیا مودی کا تیسری بار انتخاب عالمی برداری کےلئے خطرہ نہیں ہوگا؟




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟