عمران خان کا ایک اور یو ٹرن،سولہ مارچ کے ضمنی انتخابات میں خود حصہ نہ لینے کا فیصلہ

جمعه 03 فروری 2023ء

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق اراکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق سابق ارکان اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم بھی شروع کریں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ پاکستان تحریک انصاف کا نقطہ نظر عام آدمی تک موثر انداز میں پہنچایا جا سکے واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے تینتیس حلقوں پر ضمنی انتخاب سولہ مارچ کو ہونا ہے جس کےلئے کاغذات نامزدگی چھ سے آٹھ فروری تک جمع ہونا ہے اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمران خان تمام حلقوں سے امیدوار ہونگے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار