کشن گنگا اور رتلے پاوور پروجیکٹ کے متنازع ڈیزائن،بھارت کی عالمی ثالثی عدالت سے بھاگنے کی کوشش

هفته 28 جنوری 2023ء

بھارت کی سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی تجویز کر کے عالمی بنک کی مصالحتی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش شروع کردی ہیں، جبکہ پاکستان نے کسی صورت سندھ طاس معاہدے میں نظر ثانی کی اجازت نہ دینے کا ٹھوس فیصلہ کیا ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی کی تجویز ناجائز اور بے ایمانی کے بھارتی رویے کی عکاس ہے، سندھ طاس معاہدہ دو خود مختار ریاستوں کے مابین وقت کے ساتھ ثابت شدہ موثر معاہدہ ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی تبدیلی دونوں پارٹیوں کے باہمی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی کسی شق کی یکطرفہ تبدیلی و تشریح کی کوئی اہمیت نہیں۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان کا حق ہے۔ بھارت کے آبی منصوبوں کے متنازع ڈیزائن پر پاکستان نے انیس اگست دوہزار سولہ کو عالمی بنک کی ثالثی عدالت سے باضابطہ رجوع کیا۔ پاکستان کے باوزن موقف اور طویل کوششوں کے بعد ورلڈ بنک نے مارچ دوہزار بائیس میں عدالتی تشکیل کا عمل شروع کیا۔ تین سو تیس میگا واٹ کے کشن گنگا منصوبے کو ماہرین ہر اعتبار سے محض اسٹریٹجک منصوبہ قرار دے رہےہیں۔ کشن گنگا اور راتلے آبی منصوبے نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے عکاس ہیں۔ کشن گنگا منصوبے کے ڈیزائن سے پاکستان کا ایک ہزار میگا واٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ عالمی بنک کی ثالثی عدالت سے بھارت کے بھاگنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پاکستان کا کیس ٹھوس نکات پر مبنی ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار