کرس ہیپکنز نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم نامزد

هفته 21 جنوری 2023ء

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں وزیرِاعظم کیلئے کرس ہپکنز کے علاوہ وزیرِ انصاف کیری ایلن اور وزیر امیگریشن مائیکل ووڈ کے نام زیرِ غور تھے،لیکن نیوزی لینڈ کے نئے وزیرِاعظم کیلئے لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نامزد کر لیا گیا ہے ،لیبر پارٹی کل ایوان میں انکے نام کی باقاعدہ توثیق کرے گی نیوزی لینڈ کی موجودہ وزیراعظم جیسنڈا 7 فروری کو باضابطہ طور پر اپنا استعفی گورنر جنرل کنگ چارلس سوئم کو پیش کریں گی جس کے بعد کرس ہپکنز کو ایوان نمائندگان کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی تو گورنر جنرل انہیں وزیرِ اعظم مقرر کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چوالیس سالہ کرس ہیپکنز دوہزار آتھ سے رکن پارلیمنٹ اور اسوقت پولیس اور عوامی خدمت کے وزیر ہیں،وہ عارضی طور پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے ،نیوزی لینڈ میں رواں سال اکتوبرمیں عام انتخابات ہونا ہیں واضح رہے کہ موجودہ وزیراعظم جینسڈا آرڈرن نے دوسری بار منتخب ہونے کے باوجود اپنی مدت پوری کرنے سے قبل ہی عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟