تھائی لینڈ کا بدھا کی ہڈیوں کے آثار کےلئے ٹیکسلا میوزیم کو جدید کنٹینر کا تحفہ

جمعه 20 جنوری 2023ء

دفتر خارجہ کے مطابق یہ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں ایک تقریب میں حوالے کیا گیا ۔ تقریب میں تھائی لینڈ کے سفارتخانے کے سفارت کاروں، وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور ٹیکسلا میوزیم کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کو کنٹینر پیش کیا جنہوں نے پاکستان کی جانب سے اسے وصول کیا۔ مقدس آثار کے ساتھ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ٹیکسلا کا قدیم شہر بدھ مت کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی