بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،،مقبوضہ کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

منگل 17 جنوری 2023ء

مقبوضہ کشمیر کےضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو روکا اور چیکنگ کے بہانے نوجوانوں کو نیچے اتار لیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کی لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی اور معاملے کو مقابلہ بنانے کی ناکام کوشش کی،دونوں نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کی بجائے پولیس کے حوالے کی گئیں، واضح رہے دسمبر میں بھی بھارتی فوج نے سات کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات