جڑواں بہنیں، لیکن پیدائش کا سال،تاریخ،دن علیحدہ علیحدہ

هفته 07 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ الگ سالوں میں ہوئی ہے، ایک نومولود کا نام اینی اوردوسری کا نام ایفی روز ہے۔ بین الاقوامی میڈیا سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق اینی اسپتال میں پیدا ہونے والی سال 2022 کی آخری اور ایفی اگلے روز 2023 میں پیدا ہونے والی اسپتال کی پہلی بچی ہے۔ اینی کی پیدائش 31 دسمبر 2022 کی رات 11 بج کر 55 منٹ پر ہوئی جبکہ ایفی 2023 شروع ہوتے ہی یکم جنوری کو 12 بج کے ایک منٹ پر پیدا ہوئی اور یوں ان جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ سالوں اور مختلف دنوں میں ہوئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں نومولود بچیاں صحت مند ہیں




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔