امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وفاقی کابینہ

بدھ 28 دسمبر 2022ء

ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم،وفاقی کابینہ نے واضح کر دیا ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا،اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشتگردی کی خلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اورکابینہ نے اس عزم کااظہارکیاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو عام کرنے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائنسنز جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نےنے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت توانائی حکام کو ہدایت کی کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کےلئےصوبوں سمیت تمام دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو کم کرنے کےلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل مصدق ملک اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ بریفنگ میں کہا گیاکہ وزارت اطلاعات ونشریات اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنورزیشن اتھارٹی نےتوانائی بچت اور کفایت شعاری پر مہم تیار کرلی۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔