ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گرد مارا گیا،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 25 دسمبر 2022ء

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر ژوپ میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، سپاہی حق نواز شہید، دو اہلکار زخمی،، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بعض مشتبہ راستوں سے پاک افغان سرحد سے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں داخل ہر کر شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ 96 گھنٹوں سے نگرانی جاری ہے، اس دوران بلوچستان کے علاقے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، مسلسل نگرانی کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دیکھا گیا اور ان کے فرار کے راستوں بند کرنے کے دوران کے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور 2 فوجی زخمی ہوئے، دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کر کے مدد فراہم کی، دیگر مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں آپریشن کیا گیا،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد