افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،چھ پاکستانی شہری شہید،سترہ زخمی

اتوار 11 دسمبر 2022ء

افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹرز سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال، افغان اشتعال انگیزی سے 6 شہری شہید ، 17زخمی، پاکستان کا افغان حکام سے رابطہ، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ،، آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوئے، پاکستانی فورسز نے افغانجارحیت کے خلاف مناسب جوابی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے علاقے میں موجود بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا، پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات