نو مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی،سیاسی جماعت حساس تنصیبات پر حملہ آوور ہوئی، وزیردفاع

هفته 04 مئی 2024ء

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پہلے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش ، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں گے، پہلی بار ایک سیاسی جماعت حساس تنصیبات پر حملہ آوور ہوئی سیالکوٹ کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نو مئی کو ایک تاریخی واقعہ ہوا، پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔جبکہ جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، حملے کی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نومئی کو ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔اب کل انہوں نے 3 رکنی کمیٹی بنائی اور کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ان کو اب پتا چلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونےچاہئیں، ہمیں تو پہلےکا پتا ہے، اب پارٹی ان لوگوں نے وکلا کے حوالے کردی، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو زبان مولانا کے خلاف استعمال کی سب کو پتا ہے، اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں، 9 مئی سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد کارکنان کو لاوارث کردیا گیا، ان سےقربانیاں تو مانگی گئیں، کوئی ایک ورکر بتادیں کہ جس کے پاس ان کے لیڈران گئے ہوں، کسی ایک ورکر کا بتا دیں جس کے پاس اس جماعت کے لیڈر گئے ہو




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر