بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا خدشہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں

بدھ 24 اپریل 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پیر تک ٹیسٹ کرواکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔گزشتہ سماعت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ہم نے ایڈوکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے پچھلے حکم کی تعمیل کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا ۔ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر آگاہ کیا جائے۔عدالت نے معاونت نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا عندیہ بھی دیا۔ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے عدالت سے معزرت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم