جیل میں بھارتی دہشتگرد پر حملہ کرنے والا عامر تانبا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

اتوار 14 اپریل 2024ء

جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنے والا عامر تانبا نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی پولیس حکام کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا،عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟