بہاولنگر واقعے کی مشترکہ انکوائری کی جائے گی،آئی ایس پی آر

جمعه 12 اپریل 2024ء

پاک فوج کا بہاولنگر کے افسوسناک واقعہ کی انکواحری کرانے کا اعلان، معاملے کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کاوشوں سے فوری حل کرلیا گیا تھا، بعض عناصر نے مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ میں انکوائری ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* چند روز قبل بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کاوشوں سے فوری طور پر حل کرلیا گیا، تاہم اس کے باوجود بعض عناصر نے مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا، ترجمان کے مطابق منصفانہ اور بامقصد تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ انکوائری کی جائے گی، تاکہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے، اور حقائق کا پتہ لگاکر ذمہ داران کی تعین ہوسکے، اس سلسلے میں سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد