وزارتوں اور ڈویژنز کو ای میلز کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتوار 31 مارچ 2024ء

وفاقی حکومت نے وزارتوں اور ڈویژنز کو ای میلز کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’جے ایس کوآرڈ‘ کی طرف سے فیک ای میلز زیرِ گردش ہیں، فیک ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔ جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلز پر محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار