دہلی،وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری،عام آدمی پارٹی نے احتجاج کی کال دے دی

هفته 30 مارچ 2024ء

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا معاملہ،عام آدمی پارٹی نے احتجاج کی کال دے دی،دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کے مطابق اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف کل دہلی کے رام لیلا میدان میں احتجاج کیا جائے گا۔ گوپال رائے کا کہنا ہے کہ الزامات کی بنیاد پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، انکے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں لائے گیے صرف الزامات کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ اروند کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور فاروق عبداللّٰہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایجنسیاں نشانہ بنا رہی ہیں واضح رہے کہ بھارت میں جوں جوں انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے حکومت کی جانب سے اپوزیشن سیاسی رہنماؤں اور میڈیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور