بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

منگل 20 فروری 2024ء

بجلی کی تقسیم کمپنیوں کےلئے نرخوں میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا جائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ جس کی لاگت ریفرنس پرائس سے 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ زیادہ رہی اسلئے ایک ماہ کےلئے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہے،نیپرا اتھارٹی سے درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ نیپرا اس درخواست پر فیصلہ 23 فروری کو سماعت کے بعد کرے گی۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کےصارفین پر نہیں ہو گا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟