عراق اور شام پر امریکی حملے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

اتوار 04 فروری 2024ء

عراق اور شام پر امریکی حملوں سے پیدا شدہ صورتحال، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ روس نے عراق اور شام پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کی، امریکی حملوں میں عام شہری مارے گئے۔ دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں کچھ گھنٹوں کے دوران 48 مقامات پر حملے کیے گئے امریکی فوج نے یمن پر حملوں میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اور کہا ہے کہ کروز میزائل سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی تھی، میزائل خطے میں امریکی بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی کارروائی نیوی گیشن کی آزادی کا تحفظ کرے گی ترجمان حوثی ملیشیا کے مطابق حملے یمن کے حوثیوں کو ان کے مقاصد سے نہیں روک پائیں گے، ان حملوں کے باعث غزہ کے اخلاقی، مذہبی اور انسانی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے امریکی اور برطانوی حملوں کا جواب دیا جائے گا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟