طور خم بارڈر پر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

منگل 23 جنوری 2024ء

طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال،افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کےلئے 31 مارچ تک مہلت مل گئی کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو دس روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے کئی کھول دیا گیا ہے جس کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں افغان قونصلر اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مذاکرات میں افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک مہلت دینے پر اتفاق ہو گیا، جبکہ یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔