امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک،خاتون سمیت متعدد زخمی

اتوار 24 دسمبر 2023ء

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ پیڈاک شاپنگ مال میں کی گئی جہاں ایک مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائر کھول دیے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو کئی گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والی ایک خاتون زخمی ہوئی،فائرنگ ہوتے ہی شاپنگ مال میں بھگدڑ مچی جس سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا لیکن ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق ہلاک شخص اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے شاپنگ مال کو 12 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے اور سرچنگ کے دوران ایک پستول بھی ملی ہے جس حوالے سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاید یہ ملزم کی ہی پستول ہو تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا