پاک افغان بارڈر،گاڑی سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فونز برآمد کر لئے،کسٹم حکام

منگل 19 دسمبر 2023ء

پاک، افغان سرحد طور خم پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،افغانستان جانے والی کارگو گاڑی کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد کرلئے، پاک افغان بارڈر پر تعینات کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور افغانستان جانے والی کارگو گاڑی کی خفیہ خانوں سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون بر آمد کر لئے،حکام کے مطابق گاڑی سے ایک لاکھ سعودی ریال اور 45 موبائل قبضے میں لئے گئے ہیں کسٹم حکام نے کارگو گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار