حلقہ بندیوں پر اعتراض، ایک اور درخواست خارج،الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن

منگل 19 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد کردی ،درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران قائمقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے،کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوئی معمولی بات نہیں، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیا گیا، سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن عمل متاثر ہوگا،ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کرینگے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں، الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، جسٹس منصور علی شاہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہو سکتی، واضح رہے درخواست گزار امیر خان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔