نیپرا تحقیقاتی رپورٹ،اووربلنگ کے معاملے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نااہل اور بددیانت قرار،اتھارٹی نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

پیر 04 دسمبر 2023ء

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کا معاملہ،نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر اگئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نااہلی چھپانے کےلئے بددیانتی کررہی۔ہیں جسمکے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوا نیپراکے مطابق صارفین کی جانب سےڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف جولائی اور اگست 2023 کے ماہانہ بلوں میں اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے پر نیپرا کوکثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئی تھی، جس پر اتھارٹی کی جانب سے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 3 سینئر افسران پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تحقیقاتی کمیٹی نے صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کا وزٹ کر کہ ایک جامع رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 30دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر نہ لگانے اور فالٹی میٹر بروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے ڈسکوز کی جانب سے ایوریج بل بھیجے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر اس قسم کی بددیانتی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کے غلط اور زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ڈسکوز کی ریکوری بھی کم رہی،ڈسکوز کو اتھارٹی کیجانب سے منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہے ، ڈسکوز نے کنزیومر سروس مینول کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیجے گئے ، اتھارٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کو 30 دنوں میں خراب لگے ہوئے میٹروں کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور غلط وصول کئے گئے بلوں کو صحیح کرنے کا حتمی وقت دے دیا، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، اتھارٹی نے ڈسکوز کو نوٹس بھیج کر وضاحت بھی طلب کر لی، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو بھی ڈیفیکٹیومیٹرز پالیسی کے مطابق وقت پر تبدیل نہ کرنے پر نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کر لی، اتھارٹی نے کمیٹی رپورٹ کو نیپرا کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیا ہے،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔