فنڈز کے اجراء میں تاخیر،سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن نے طلب کر لیا

پیر 04 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے۔ راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی خط بھی لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو بارہا دفعہ فنڈز کے اجراء کےلئے رابطہ کیا جا چکا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی مثبت ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا