آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،کوئی پاکستانی شامل نہیں

پیر 20 نومبر 2023ء

آئی سی سی نےورلڈ کپ کے بعدٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ