ٹانک،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،سات دہشتگرد ہلاک

بدھ 15 نومبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک کے عام علاقے کری مچن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 7 دہشت گردوں مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 14اور 15 نومبر کی رات ضلع ٹانک کے عام علاقے کری مچن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔