پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں التواء،ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا

منگل 14 نومبر 2023ء

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں التواء کا معاملہ پاکستانی وفد نگران وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں بات چیت کے لیے ایران پہنچ گیا،پاکستانی وفد گیس پائپ لائن کی تعمیر کےلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے ایرانی حکام سے ملاقات کرے گا ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن میں التواء کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان بات چیت کےلئے پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا، پاکستانی وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ بھی شامل ہیں جب کہ نگران وزیر توانائی محمد علی ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جس میں انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، جرمانے سے بچنےکیلئے پاکستان کو مارچ 2024 تک ایرانی سرحد تک اپنےحصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے، معاہدے کے تحت ڈیڈ لائن تک تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ایران عالمی ثالثی عدالت میں جاسکتاہے اور پاکستان پر 18 ارب ڈالر تک جرمانے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت منصوبہ شروع ہونے پرپاکستان کو ایران سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد ہونی ہے، پاکستانی وفد ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ڈیڈ لائن میں توسیع مانگے گا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا