غزہ پر اسرائیلی حملے،جنگ رکوانے کےلئے روس نے قراداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کردیا

هفته 14 اکتوبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے روس میدان میں،جنگ بندی کےلئے سلامتی کونسل میں مسودہ۔پیش کردیا تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے روس میدان میں آگیا، روس نے فلسطین اسرائیل جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کردیا جنگ بندی کے حوالے سے مسودہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے، شہریوں پر تشدد اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی جائے۔ مسودے میں یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا ہے رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے دار سے ٹیلیفونک گفتگو میں مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے، غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی نئے انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ یاد رہے اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے تھے جن میں لکھا تھا کہ اپنے گھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کے جنوب میں چلے جاؤ۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف