غزہ پر اسرائیلی حملے،پاکستان کی شدید مذمت،اقوام۔متحدہ سے جنگ بندی کےلئے فوری اقدامات کا مطالبہ

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء

پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سیز فائر کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کا مطالبہ کردیا،ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں اسرائیلی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں عائد کر رہی ہے، کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ اور خان یونس میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حملوں میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بموں کا استعمال کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک اقوام متحدہ کے 9 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس سے درخواست کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں اور غزہ کو خوراک کی فراہمی بند نہ کی جائے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات