پاکستان اور سعودی عرب کے سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں

بدھ 23  اگست 2023ء

پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقوں *البطار ون* کی افتتاحی تقریب، دو ہفتے جاری رہنے والی ان مشقوں کے دوران مختلف آپریشنز کو مشترکہ طور پر انجام دینے سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کرنا شامل،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقوں *البطار ون* کی افتتاحی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی، دو ہفتے جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستان اور رائل سعودی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں، اس مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی فوجی تعلقات کو مزید تقویت اور استحکام دینا ہے، مشقوں کے دوران مختلف آپریشنز کو مشترکہ طور پر انجام دینے، مستقبل میں فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے شعبوں کی نشاندہی سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کرنا شامل ہے، تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے، دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان ان مشترکہ فوجی مشقوں سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی