صدر مملکت کی طرف سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی،اڈیالہ جیل سے 18 قیدی رہا

اتوار 13  اگست 2023ء

جشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں کمی کے اعلان سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے 495 قیدی مستفید،18 کو رہا کر دیا گیا،ریجن بھر کی 6 جیلوں سے مجموعی طور پر 22 قیدی فیصلہ کے بعد رہا کئے گئے،671 کی سزا میں کمی کی گئی۔ جشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں کی سزاوں پر کمی کا اطلاق کر دیا گیا،مجموعی طور پر اڈیالہ جیل میں مقید495 قیدی صدر مملکت کے اعلان کردہ ریلیف سے مستفید ہوئے،جنکی سزاوں میں کمی کر دی گئی،جبکہ 18 قیدی اعلان کردہ سزاوں میں چھوٹ کے حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیئے گئے،راولپنڈی ریجن کی 6 جیلوں میں مجموعی طور پر 671 قیدی سزاوں میں 180 دن کی چھوٹ کے حکم سے مستفید ہوئے جبکہ ریجن بھر میں 22 قیدیوں کو چھے جیلوں سے رہا کیا گیا صدر مملکت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق ریلیف کا اطلاق،جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث،دہشتگردی،ڈکیتی،اغواء،مالی غبن،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاوں پرنہیں ہوگا، صدارتی حکمنامہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،18 سال سے کم عمر ایک تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی تھی۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟