تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور حادثہ،41 افراد ہلاک

بدھ 09  اگست 2023ء

اٹلی کے لامپیڈوسا جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے اکتالیس افراد ہلاک،چار کو زندہ بچا لیا گیا بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے چار افراد نے بتایا کہ کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے، کشتی تیونس سے اٹلی جا رہی تھی کہ لامپیڈوسا جزیرے کے قریب بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی۔ اٹلی کے حکام کے مطابق زندہ بچائے گئے تارکین سے معلوم ہوا کہ کشتی جمعرات کی صبح تیونس سے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی،جبکہ کشتی پر سوار مسافروں میں سے صرف ان کے پاس لائف جیکٹس موجود تھیں اور وہ ریسکیو کیے جانے تک ان لائف جیکٹس کے سہارے زندہ بچے رہے۔ یاد رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا، کشتی پر پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 104 کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے ہے، جبکہ کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 3 سو سے زائد تھی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات