مسائل کے حل کےلئے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں،امریکہ

جمعرات 03  اگست 2023ء

مشترکہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں۔ امریکا کا دونوں ممالک پر زور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی بھرپور حمایت کردی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے جوہری ہتھیار رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کے لیے مسائل کا سبب بننے والے معاملات پر براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک مخصوص سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتا۔ ہم آزاد، صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے شہریوں سے پُر امن اور فسادات سے دور رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بامعنی بات چیت کے ذریعے سنجیدہ مسائل کے حل تک دونوں عام پڑوسی ممالک کی طرح نہیں رہ سکتے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں