ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،تین گرفتار،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 06 جولائی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، میجر عبداللہ کی قیادت میں سیکیورٹی دورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے فرار کے راستے مسدود کردیئے، دہشت گردوں نے اس دوران شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وطن کے بہادر سپوت کوہاٹ کے 33 سالہ میجر میاں عبداللہ شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات